ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: سدھارتھ پی یو کالج میں جے ای ای اور این ای ای ٹی امتحانات کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد  

بھٹکل: سدھارتھ پی یو کالج میں جے ای ای اور این ای ای ٹی امتحانات کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد  

Fri, 30 Dec 2016 18:31:57    S.O. News Service

بھٹکل:30/ڈسمبر  (ایس او نیوز) تعلقہ کی سدھارتھ پی یو کالج میں جے ای ای، این ای ای ٹی قومی اہلیتی ٹسٹ کی تیاری کے متعلق جانکاری دینے والے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

سورتکل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے سنئیر پروفیسر زورا گونڈ نے طلبا کو مفصل جانکاری دیتے ہوئےبتایا کہ دیہی علاقوں کے طلبا پڑھنے میں  بہترہونے کے باوجود ا ن قومی سطح کے اداروں میں داخلہ حاسل کرنےمیں ناکا م ہوتے ہیں کیونکہ انہیں  مناسب رہنمائی اور جانکاری نہیں ملنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ماہرین نے ورکشاپ میں جے ای ای فائنل امتحان کے ذریعے قومی سطح کے سائنسی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو، اسرو، فلائڈ سائنس  وغیرہ سے طلبا کے لئے مختص وظائف کے ساتھ داخلہ دینے والے اداروں کی مکمل جانکاری دی اور جے  ای ای فائنل امتحان کے ذریعے مرکزی حکومت کے ڈگری اور پی ایچ ڈی سمیت کئی قسم کی  انٹی گریٹیڈڈگریاں حاصل کئے جانےکے متعلق ورکشاپ میں جانکاری دی گئی ۔ ایم بی نائک شرالی ، ٹرسٹ کے صدر کیپٹن کے آر نایک، کالج پرنسپال ارچنا یو، کیمسٹری پروفیسر ایم کے نائک موجود تھے۔


Share: